ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مرغ ملہ تالاب سے نعش بر آمد 

مرغ ملہ تالاب سے نعش بر آمد 

Thu, 04 Aug 2016 16:45:36    S.O. News Service

چنتامنی:4 /اگست(محمد اسلم؍ایس اونیوز )چنتامنی تعلق کنچارہلی رورل پولیس تھانہ کے حدود مرغ ملہ کے تالاب میں پچھلے دو تین قبل بنگلور یشونت پورہ کا ساکن صدام ابن شیخ ابرہیم(20)ڈوب کر ہلاک ہوگیا تھا۔اُس کی نعش کو پچھلے دو دنوں سے مقامی لوگ اور فائر برگیڈ عملہ صدام کی نعش کو تلاش کررہتے ۔

آج علی الصباح صدام کی نعش تالاب میں تیرتے ہوئے اوپر آگئی مقامی لوگ تالاب کے پانی کے اوپر تیرتی ہوئی صدام کو نعش کو تالاب سے باہر نکال کر چنتامنی کے سرکاری اسپتال پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کیا گیا یہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ان کے وارثین کے حوالے کرکہ کنچارہلی رورل پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔


Share: